• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور کا گارڈز کے بغیر سفر، مداحوں کا حملہ

کولاج، اسکرین گریب
کولاج، اسکرین گریب 

بھارتی معروف اداکارہ کرینہ کپور کو بغیر گارڈز کے دیکھ کر سیلفی لینے کے خواہشمند مداح بیبو پر ٹوٹ پڑے۔

آج صبح کرینہ کپور بھارت سے لندن کی فلائٹ کے لیے ایئر پورٹ پہنچیں، اس دوران کرینہ کپور اپنے چھوٹ بیٹے جہانگیر علی خان اور اُس کی آیا کے ساتھ تھیں۔

ایئر پورٹ پر کرینہ کپور کو گارڈز کے بغیر دیکھ کر مداحوں نےان پر حملہ کر دیا اور بغیر اجازت سیلفی لینے لگے۔

اس دوران مداحوں کے اچانک بے حد قریب آ جانے پر کرینہ کپور کافی گھبرائی ہوئی نظر آئیں۔

بعد ازاں انہوں نے مداحوں پر غصہ کرنے یا وہاں سے جلدی بھاگنے کے بجائے خود کے خوف پر قابو پاتے ہوئے سب کے ساتھ سیلفیز بنوائیں اور ایئر پورٹ کے اندر داخل ہو گئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید