• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، سندھ حکومت نےالیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

سندھ حکومت نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر بلدیاتی انتخابات کروانے سے معذرت ظاہر کردی۔

اس بار سندھ حکومت نے سندھ پولیس کے اس خط کو جواز بنایا ہے، جس میں محکمۂ داخلہ سے کہا گیا تھا کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے، کیوں کہ سندھ پولیس کے اہلکار سیلابی علاقوں می تعینات ہیں۔

سندھ پولیس کا محکمۂ داخلہ سندھ کو خط

سندھ پولیس کی جانب سے محکمۂ داخلہ سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ 3 ماہ تک بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی نہیں دے سکتے۔

خط میں سندھ پولیس نے مزید کہا ہے کہ کراچی پولیس کی نفری سندھ میں سیلابی علاقوں میں تعینات ہے۔

سندھ پولیس کی جانب سے محکمۂ داخلہ سندھ کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نفری کی کمی کے باعث انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید