• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل این جی کے 72 کارگوز کی خریداری کیلئے ایک بھی بولی موصول نہ ہوسکی

پاکستان کو آئندہ 6 سال میں ایل این جی کے 72 کارگوز کی خریداری کےلیے ایک بھی بولی موصول نہ ہوسکی۔

وفاقی حکومت کے پیٹرولیم ڈویژن کی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اگست میں ٹینڈر جاری کیا تھا، جس پر کوئی بھی بولی موصول نہ ہونے سے متعلق تفصیلات جاری کردی گئیں۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 2023ء سے 2028ء تک ایل این جی کے 72 کارگوز کی خریداری کےلیے عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کر رکھی تھیں۔

کمپنی کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق تین اکتوبر ان بولیوں کو جمع کرانے اور کھولنے کی آخری تاریخ تھی، 72 ایل این جی کارگوز کی خریداری کےلیے کوئی بولی نہیں آئی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایل این جی کے حصول کےلیے بہت کوششیں کی گئی ہیں، پہلے تو ملتی نہیں، ملے تو بہت ہی مہنگی ہے۔

پاکستان اس وقت ماہانہ لمبی مدت کے معاہدوں کے تحت ایل این جی کے 9 کارگوز درآمد کررہا ہے، جس میں سے 8قطر سے 1 ای این آئی سے لیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید