ورلڈکپ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ایونٹ سے قبل بھارتی بولنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے بمراہ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہونے سے متعلق باضابطہ اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ بمراہ ورلڈکپ سے قبل اپنی انجری سے صحتیاب ہوجائیں گے، تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔
بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے واضح کہا ہے کہ جسپریت بمراہ ایونٹ نہیں کھیل پائیں گے، وہ ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق اسپیشلٹس کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کا حصہ تھے، تاہم انہیں کمر کی تکلیف کے باعث سیریز سے باہر کردیا گیا تھا۔
بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے جسپریت بمراہ کے متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔