• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طب کا نوبل انعام سوئیڈن کے سوانتے پابو کے نام

رواں سال کا طب کا نوبل انعام سوئیڈن کے سوانتے پابو نے اپنے نام کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوانتے پابو کو انسانوں کی ابتدائی اور ناپيد ہوجانے والی نسل ’’نیئنڈر تھال‘‘ کا جینوم ترتیب دینے پر نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سوانتے پابو کا یہ کام انسانی ارتقا کے عمل اور تاریخ پر تحقیق کو آگے بڑھائے گا۔

ان کا کام یہ سمجھنے میں بھی مدد دے گا کہ ہم کہاں سے آئے ہیں اور ناپید ہوجانے والی انسانی نسلوں کے برعکس ہم اب تک کیسے پھل پھول رہے ہیں۔

سوانتے پابو جرمنی میں میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہیں، انہوں نے کہا کہ میرے لیے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اب آپ میں وقت کے ساتھ پیچھے جانے اور وقت کے ساتھ ساتھ جینیاتی تاریخ اور جینیاتی تبدیلیوں پر عمل کرنے کی صلاحیت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید