• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معین علی اپنی ہی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ نہیں سمجھتے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی اپنی ہی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ نہیں سمجھتے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق معین علی نے بھارت اور آسٹریلیا کو ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ ہیں لیکن انگلینڈ کی ٹیم بہت ہی خطرناک ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی ٹیمیں ہم سے کھیلنے سے گھبرائیں گی تاہم پھر بھی میں سمجھتا ہوں کہ ورلڈ کپ کے لیے بھارت اور آسٹریلیا فیورٹ ہیں۔

معین علی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے پر خوشی ہے اور ہم بہت اچھی پوزیشن میں آسٹریلیا جا رہے ہیں۔

رواں ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں معین علی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ اسی ماہ ان کی کپتانی میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 7 میچوں کی سیریز میں چار تین سے شکست دی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید