• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے پاسپورٹ ملنے کی خوشی کیسے منائی ؟

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے 4 برسوں بعد اپنا پاسپورٹ واپس ملنے کی خوشی دال چاول کھا کر منائی۔

مریم نواز شریف نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاسپورٹ ملنے پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایک معمولی سی دکان سے دال چاول کھاتے ہوئے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ کورٹ سے واپسی پر کشمیری دال چاول کے ساتھ، پاسپورٹ مجھے دے دیا گیا ہے، الحمدللّٰہ۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ سے اپنا پاسپورٹ لے لیا ہے۔

مریم نواز نے ڈپٹی رجسٹرار کے کمرے سے پاسپورٹ وصول کیا، انہوں نے پاسپورٹ واپسی کے لیے دستاویزات پر دستخط کیے اور مطلوبہ جگہوں پر انگوٹھے لگائے۔

قومی خبریں سے مزید