• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم نے آصف زرداری کے پھیپھڑے میں انفیکشن کے علاج کی تصدیق کردی

ڈاکٹر عاصم حسین نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پھیپھڑے کے انفیکشن کے علاج کی تصدیق کی ہے۔

جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ آصف زرداری کے پھیپھڑے کے ایک حصے میں انفیکشن ہے، جس کا علاج کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر کی طبیعت میں پہلے سے بہتری آئی ہے، سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم اُن کا علاج کر رہی ہے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے مزید کہا کہ آصف زرداری کے اسپتال میں تمام ضروری ٹیسٹ کیے گئے ہیں، سابق صدر ڈاکٹروں کی ہدایت پر چہل قدمی بھی کرتے ہیں۔

اس سےقبل اطلاع آئی تھی کہ کراچی کے نجی اسپتال میں دبئی کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے آصف علی زرداری کا معائنہ کیا تھا۔

معائنے کے دوران سابق صدر کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں، ڈاکٹروں نے کہا کہ آصف زرداری کی تشخیص اور علاج درست سمت میں کیا جا رہا ہے، فی الحال انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید