• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

کراچی(نیوز ڈیسک) امریکا نے صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کا کہنا ہے کہ صومالیہ میں گزشتہ ہفتے فضائی حملے میں الشباب کا رہنما عبدالاہی نادر مارا گیا۔صومالی حکومت کے مطابق عبدالاہی نادر الشباب کا چیف پراسکیوٹر اور الشباب تنظیم کے بانیوں میں سے تھا۔رپورٹس کے مطابق القاعدہ سے منسلک شدت پسند تنظیم صومالیہ میں 2006 سے دہشت گرد حملوں میں ہزاروں افراد کی جان لے چکی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید