کراچی (نیوز ڈیسک)اسرائیلی انتخابات سے قبل بیرونِ ملک ووٹروں کی واپسی پر سیاسی تنازع شدید،نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی نے ʼفلائی اینڈ ووٹ‘ مہم روکنے کی درخواست دائر کر دی، عام شہری کو ووٹ دینے کیلئے ووطن آنا لازمی ہے،اسرائیل میں آئندہ انتخابات سے چند ہفتے قبل بیرونِ ملک مقیم شہریوں کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کے لیے وطن واپسی کی تیاری کر رہی ہے، جس پر سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرتے ہوئے ʼفلائی اینڈ ووٹʼمہم کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے، مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہ یہ غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والی سرگرمی ہے جو انتخابی عمل کی شفافیت کو متاثر کر سکتی ہے۔ اسرائیل میں بیرونِ ملک عام شہریوں کے لیے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کی سہولت موجود نہیں، اس لیے انہیں ووٹ ڈالنے کے لیے خود واپس آنا پڑتا ہے۔ اندازوں کے مطابق بیرونِ ملک اسرائیلی ووٹرز آبادی کا تقریباً 10 فیصد ہیں، جبکہ 35 ہزار سے زائد افراد رجسٹر اور 50 ہزار سے زیادہ کے واپسی کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔