جدہ (شاہد نعیم) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں مغربی بحری بیڑے کی کمان میں کثیر القومی دفاعی بحری اتحاد کا چوتھا منصوبہ بندی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں 41 برادر اور دوست ممالک کے 154 بحری کمانڈرز، منصوبہ سازوں، سفیروں اور یورپی یونین کے نمائندوں نے شرکت کی، میری ٹائم ڈیفنس الائنس کے چوتھے منصوبہ بندی اجلاس میں گزشتہ مرحلے کے دوران ہونے والی پیش رفت، حاصل ہونے والے نتائج اورالائنس میں مختلف ممالک کی شمولیت کے حوالے سے تازہ ترین امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس مرحلے کے دوران متعدد ممالک نے اتحاد کے منشور اور مشترکہ اعلامیے پر دستخط بھی کیے۔ اجلاس کے شرکاء نے مشترکہ کارروائی کے تقاضوں اور رکن ممالک کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف نوعیت کی دفاعی و بحری صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا؎