• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کا پروگرام تبدیل، جے شنکر جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت اور خطاب کا اپنا ابتدائی پروگرام تبدیل کردیا ہے اور اب ان کی جگہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ ابتدائی پروگرام میں مودی 25 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے والے تھے تاہم بعد میں جاری ہونے والی فہرست میں بھارت کی نمائندگی وزیر کی سطح پر کردی گئی۔ مودی کی عدم شرکت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امید کی جارہی ہے کہ شہباز شریف اقوام متحدہ کے فورم پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کرینگے۔

دنیا بھر سے سے مزید