شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )سرحدی گاؤں جے سنگھ میں قتل کے سابقہ مقدمات میں صلح کے بہانے پنچائت بلا کر دو بھائیوں نے اپنے تین ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کرکے اپنی چچا زاد تنزیلہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا نارنگ منڈی پولیس نے دو بھائیوں شہباز اور امتیاز اور ان کے تین ساتھیوں علی مردان وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچا دی ہے۔