بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں، جس کا باضابطہ اعلان بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا کہنا ہے کہ محمد شامی کو بمراہ کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد شامی کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سیریز میں کسی میچ کا حصہ نہیں تھے۔
راہول ڈریوڈ کا کہنا ہے کہ بمراہ کی جگہ متبادل کھلاڑی کا نام دینے کے لیے15 اکتوبر کا وقت ہے، تب تک محمد شامی کی رپورٹ بھی آ جائے گی۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بھی بمراہ کے متبادل کے طور پر شامی کی شمولیت پر دلچسپ کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے بمراہ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہونے سے متعلق باضابطہ اعلان کیا تھا۔
بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے واضح کہا تھا کہ جسپریت بمراہ ایونٹ نہیں کھیل پائیں گے، وہ ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے جسپریت بمراہ کے متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔