• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ول اسمتھ کو کونسی فلم بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

ول اسمتھ، فائل فوٹو
ول اسمتھ، فائل فوٹو 

امریکی اداکار ول اسمتھ جلد ہی اپنی نئی فلم ’ایمینسی پیشن‘کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ول اسمتھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم ’ایمینسی پیشن‘ کا ٹریلر شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’یہ میری اب تک کی سب سے مشکل فلم تھی‘۔ 

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اس فلم کی کہانی دنیا تک پہنچانے کے لیے میں نے حقیقی معنوں میں خون، پسینہ اور آنسو بہائے ہیں‘۔

ول اسمتھ نے ایپل انکارپوریشن کا بھی شکریہ ادا کیا جوکہ اس فلم کی ڈسٹریبیوٹر ہے۔

خیال رہے کہ ایپل انکارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم رواں سال دسمبر میں سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید