• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری نے خواجہ آصف کو ذہنی مفلوج شخص قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے خواجہ آصف کو عمران فوبیا کا شکار ذہنی مفلوج شخص قرار دیا ہے۔

خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں فواد چوہدری نے استفسار کیا کہ وزیر دفاع نے آج تک کبھی کشمیر پر بات کی ہے؟

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے منہ سے کبھی بھی آپ نے پاکستان کے دفاع پر بات نہیں سنی ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ دراصل خواجہ آصف کو صرف عمران خان فوبیا ہے، ذہنی مفلوج شخص کو وزیر دفاع لگادیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا نیشنل سیکیورٹی ڈیزاسسٹر ہے، خواجہ آصف سرکاری سیکیورٹی میں عمران خان کےخلاف اول فول بولتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید