• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رینجرز اہلکاروں کو زخمی کرنیوالے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی کے علاقے قائد آباد میں چیکنگ کے دوران رینجرز اہلکاروں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔ جس میں ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تفتیشی پولیس حکام کے مطابق قائد آباد میں منزل پمپ کوئی گوٹھ میں فائرنگ سے دو رینجرز اہلکار زخمی ہوئے۔ تفیشی ٹیم نے علاقے کے مختلف پوائنٹس کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی ہے۔ 

سی سی ٹی وی میں موٹرسائیکل سوار ممکنہ ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ فائرنگ میں ملوث موٹرسائیکل سوار ملزمان کا 8 رکنی گینگ علاقہ میں وادرات کر رہا تھا۔ علاقے میں چیکنگ کرنے والے رینجرز اہلکاروں کو دیکھ کر ملزمان فرار ہوئے تو موٹرسائیکل سوار اہلکاروں نے تعاقب کیا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کا گروہ کچھ مقامات پر 4 موٹرسائیکلوں پر کارروائیاں کرتا رہا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتار کیلئے پولیس اور رینجرز کی ٹیمیں کوشش کر رہی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق علاقے کی جیوفینسنگ کے دوران مبینہ ملزمان کو شناخت کرلیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید