• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد اکبر کی خواہش پر میرے خلاف منی لانڈرنگ کیس بنایا گیا، حریم شاہ

کراچی کے ایف آئی اے دفتر میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے منی لانڈرنگ سے متعلق بیان ریکارڈ کرادیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام نے حریم شاہ سے تین گھنٹے تک تحقیقات کیں۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کیس شہزاد اکبر کی خواہش پر مجھ پر بنایا گیا تھا۔

حریم شاہ نے کہا کہ ویڈیو مذاق اور تفریح کے طور پر بنائی تھی، میں نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی، ایف آئی اے کو بھی یہی موقف ریکارڈ کرایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کیس کا سامنا کروں گی، امید ہے یہ کیس جلد ختم ہوجائے گا، منی لانڈرنگ کے اس کیس میں کچھ نہیں رکھا۔

یاد رہے کہ حریم شاہ نے جنوری میں برطانوی پاؤنڈز کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی، انہوں نے ویڈیو میں پاکستان سے منی لانڈرنگ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید