• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ شوہر سمیت ترکی میں گرفتار

حریم شاہ— فائل فوٹو
حریم شاہ— فائل فوٹو  

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال شاہ کو مبینہ طور پر ترکی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترک پولیس نے حریم شاہ کے پاس سے بھاری مقدار میں سونا اور رقم برآمد کرنے کے بعد اس جوڑے کو ایئر پورٹ سے حراست میں لیا ہے اور ابھی ترکی میں تفتیش جاری ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس جوڑے کو ترکی سے مسقط جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے رواں سال کے آغاز میں 28 جنوری کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے متعدد بینکوں سے حریم شاہ کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کو کہا تھا۔

حریم شاہ کو منی لانڈرنگ سے متعلق ایک ویڈیو کی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس ویڈیو میں اُنہیں برطانوی پاؤنڈز کے ڈھیروں کے ساتھ بیٹھا دیکھا اور یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ وہ پہلی بار پاکستان سے لندن اتنی بھاری نقد رقم لے کر گئی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید