• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ٹی 20: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20 میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

گولڈ کوسٹ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 146 رنز کا ہدف ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کے ایرن فنچ 58 جبکہ میتھیو ویڈ نے ناقابل شکست 39 رنز کی باری کھیلی اور ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔

ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف اور شیلڈن کوٹریل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 145 رنز بنائے، کائیل میئرز 39 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، میزبان ٹیم نے 2 ٹی 20 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید