• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے بچے دورانِ پرواز خوفزدہ کیوں ہوئے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی اور ان کے سابق شوہر، اداکار بریڈ پٹ کے بچے دوران پرواز مبینہ طور پر تشدد کے بعد خوفزدہ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق، اس سابقہ ​​جوڑے کے بچے دورانِ پرواز تشدد کے واقعے کے بعد کبھی بھی چیٹو میراول نہیں گئے کیونکہ وہ پرواز میں پیش آنے والے تکلیف دہ واقعے سے خوفزدہ ہوگئے تھے۔

ایک رپورٹ میں سامنے آنے والی عدالتی دستاویزات کے مطابق انجلینا جولی کی قانونی ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ ’پرواز کے دوران جو کچھ بھی ہوا وہ اداکارہ اور ان بچوں کے لیے تکلیف دہ تھا‘۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ’اداکارہ اور ان کے بچے آج تک اس تکلیف کی وجہ سے دوبارہ چیٹو میراول نہیں جا سکے‘

خیال رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ 6 بچوں21 سالہ میڈڈوکس، 18 سالہ پیکس، 17سالہ زہرا، 16سالہ شیلو، 14 سالہ ویوین اور نوکس کے والدین ہیں۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی نے عدالتی دستاویزات میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ’2016ء میں دوران پرواز بریڈ پٹ نےاپنے ایک بچے کا گلا گھونٹا اور ایک کےچہرے پر مارا جبکہ اداکارہ کو سر سے پکڑ کر بری طرح جھنجھوڑا تھا‘۔

دستاویزات میں 2016ء میں پیش آنے والے واقعے کے بارے میں مزید بتایا گیا ہے کہ’بریڈ پٹ نےجولی پر بیئر اور بچوں پر ریڈ وائن بھی پھینکی‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید