عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کنٹینرز راستے نہیں روک سکتے، فوج بلانے اور آرٹیکل 245 لگانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔
شیخ رشید نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ بیلٹ کے بجائے بُلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگائے گا۔ تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں شامل ہوجائے گی۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ حکومت نے اسلام آباد میں 25 لاکھ لوگوں کو قلعہ بند کیا تو لوگ مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔
انہوں نے لکھا کہ آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم اور فوری الیکشن ہونے چاہییں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فوج مذاکرات کی میز پر لائے گی اور صاف شفاف الیکشن کرائےگی۔
شیخ رشید نے کہا کہ وزرا کی تعداد 75 ہے جس میں 22 بے محکمے ہیں۔