• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین T-20 ایشیا کپ، پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر اپ سیٹ کر دیا، ندا ڈار کی شاندار بیٹنگ

کرا چی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے سات سال بعد روایتی حریف بھارتی خواتین کر کٹ ٹیم کو ناکامی سے دوچار کر کے ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ کردیا، جمعے کو سلہٹ بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے خواتین ٹی20 ایشیاکپ میں پاکستان نے بھارت کو 13 رنز سے شکست دیدی۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی یقینی ہوگئی ہے، باہمی مقابلوں میں پاکستان کی بھارت کے خلاف یہ تیسری جیت ہے، پاکستان کی جیت میں خواتین ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹ کی جانب سے سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والی نڈا ڈار کی بیٹنگ نے اہم کردار دا کیا،انہوں نے 37 گیندوں پر پانچ چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے56 رنز کی جارحانہ دلکش اننگز کھیلی، اس سے قبل خواتین ٹی ٹوئنٹی میں کسی پاکستانی بیٹر کا سب سے بڑا اسکور 53 رنز تھا جو بسمہ معروف نے 2018 میں بنایا تھا۔ندا داڑ نے 56 رنز کی اننگز کھیل کر قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایشیا کپ کے گروپ میچ میں قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 137 رنز اسکور کیے، ندا ڈار نے 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بسمہ معروف نے 32، منیبہ علی 17، سدرا امین 12، عالیہ ریاض 7 جبکہ عائشہ نسیم 9 رنز بناسکیں تھی۔ بھارت کی جانب سے دپتی شرما نے 3، پوجا 2 اور رینوکا سنگھ ایک وکٹ حاصل کی تھیں۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم محض 124 رنز بناسکی آٹھویں پوزیشن پر کھیلتے ہوئے رشا گوش نے مسلسل 3 چھکے لگاکر اپنی ٹیم کے لئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کی مگر وہ بھی 26رنز پر آوٹ ہوگئیں، انہوں نے13گیندوں پرایک چوکے اور تین چھکے کے ساتھ یہ اسکور بنایا، دیالان ہیما لٹھا 20 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ سمرتی مندھانا نے 17 اور دپیتی شرما نے 16 رنز اسکور کیے،پاکستانی بولرز کی جانب سے ناشرہ سندھو نے 3، ندا ڈار اور سادیہ اقبال نے 2، 2 جبکہ ایمن انور اور طوبہ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اہم خبریں سے مزید