• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی 4 سمیت 9 پروازیں منسوخ

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) شدید موسمی خرابی کی وجہ سے گزشتہ روز سے تعطل کا شکار اسکردو کا فلائٹ آپریشن اتوار کو جزوی طور پر بحال ہوگیا، تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر گلگت کی 4سمیت 9پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور گلگت کی 2پروازیں پی کے 609، 610اسلام آباد سے گلگت کی 2پروازیں 601، 602، دبئی سے لاہور اور اسلام اباد کیلئے غیرملکی ایئر لائن کی 4پروازیں ایف زیڈ 359، 360، 353، 354، جدہ پشاور ای آر 821 منسوخ منسوخ کر دی گئیں۔ اسلام آباد اور لاہور سے گلگت کی 6 پروازیں اپریٹ کی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید