جدہ (شاہد نعیم) سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ،3خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے ، متعدد عمرہ زائرین زخمی ہوگئے ،جاں بحق افراد کا تعلق بہاولنگر سے ہے، سعودی ریسکیو ذرائع کے مطابق میتوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیاگیاہے پاکستان سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے آئے ہوئے عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی۔ بس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی 3خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے، زخمیوں میں متعدد افراد اور خواتین ، بچے اور ضعیف العمر افراد شامل ہیں،ذرائع کے مطابق جاں بحق خواتین اور مردوں کا تعلق پاکستان کے ضلع بہاولنگر سے ہے، جاں بحق خواتین میں سے دو خواتین کا تعلق ضلع بہاولنگر کے گاؤں 228نائن آر سے ہے اور تیسری خاتون کا تعلق بہاولنگر کے نواحی گاؤں 201 مراد سے ہے، ایک بزرگ شہری کا تعلق نواحی گاؤں 39 تھری آر سے ہے اور دوسرے بزرگ کا تعلق ڈاہرنوالہ شہر سے بتایا جا رہا ہے۔