• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی خدشات، شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ

میرانشاہ (صباح نیوز)شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں صبح 6بجے سے کرفیو نافذ کردیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرفیو کا فیصلہ علاقے میں موجود سکیورٹی خطرات کے باعث کیا گیا ۔شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ کرفیو کے اوقات میں مکمل تعاون کریں ، سفر کے لئے متبادل راستوں کا استعمال کی ہدایت کی گئی ۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ کرفیو کا مقصد علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔اس دوران دتہ خیل سے میران شاہ، میران شاہ سے رزمک، میران شاہ سے میر علی، اور میر علی سے بنوں تک تمام اہم شاہر آمدوراہوں پرفت مکمل طور پر معطل ہے ۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔
اہم خبریں سے مزید