• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیے، عہد کریں مضبوط، پاکستان کی تعمیر کرینگے، صدر وزیراعظم یوم اقبال پر پیغامات

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) صدر وزیراعظم نے ، یوم اقبال پر پیغامات میں کہا ہے کہ آئیے، عہد کریں مضبوط، خودمختار اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کرینگے سماجی، معاشی وفکری چیلنجز کے پیشِ نظر اقبال کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانا ہوگا ، صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج ہم علامہ اقبال کیسیاسی اور فکری خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، علامہ اقبال کے افکار، فلسفہ اور شاعری ہمارے لیے مشعل راہ ہے، سماجی، معاشی اور فکری چیلنجز کے پیشِ نظر ہمیں اقبال کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانا ہوگا ، صدر مملکت آصف علی زرداری نے علامہ اقبال کے یومِ وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ صدر مملکت نے کہا کہ علامہ اقبال محض ایک شاعر نہ تھےبلکہ وہ ایک مفکر اور مصلح بھی تھے، اقبال کے نزدیک امتِ مسلمہ کی نجات صرف سیاسی آزادی میں نہیں بلکہ فکری و روحانی بیداری میں مضمر ہے، انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی سیاسی سمت کے تعین میں بھی بنیادی کردار ادا کیا، آئیے عہد کریں کہ علامہ اقبال کی تعلیمات اور فکر پر عمل پیرا ہونگے۔دوسری طرف یوم اقبال پر اپنے پیغا م میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہم پاکستان کے نظریاتی معمار، عظیم مفکر اور شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو ان کی یومِ وفات پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، آئیے، اقبال کے یومِ وفات پر ہم عہد کریں کہ ہم اقبال کے نظریات کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں اپنائیں گے اور ایک مضبوط، خودمختار اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کرینگے، ہمیں اقبال کے فلسفے کو اپناتے ہوئے معاشی خود انحصاری، تعلیمی انقلاب اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا،ہمیں اپنے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکیں۔
اہم خبریں سے مزید