• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی وارداتوں کیخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج، نیشنل ہائی وے بلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیل ٹائون شپ میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کیخلاف علاقہ مکینوںنے نیشنل ہائی وے پر احتجاج کرکے سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ جس کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، ٹریفک میں پھنسے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بعد ازاں پولیس نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے بعد انہیں پر امن طور پر منتشر کرکے سڑک کو بحال کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی پر اتوار کواسٹیل ٹائون شپ کے مکینوں نے مرکزی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹھٹھہ سے قائد آباد آنے اور جانے والی سڑک کو بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا جسکے باعث اندرون اور بیرون شہر جانے والے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،ٹریفک میں پھنسے رہنے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،احتجاج کی اطلاع پر ضلعی اور ٹریفک پولیس نے موقع پرپہنچ کر ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں کو متبادل روٹس کی جانب موڑ کر ٹریفک کو رواں دواں کرنے کی کوشش کی، مظاہرین کاکہنا تھا کہ علاقہ میں ڈکیتی کی وارداتیں آئے روز بڑھ رہی ہیں اور پولیس ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے،پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈاکوئوں کو لگام دیں اور شہریوں کو تحفظ کا احساس دلائیں، بعد ازاں پولیس نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے بعد انہیں پر امن طور پر منتشر کرکے سڑک کو بحال کردیا۔
اہم خبریں سے مزید