کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت میں مودی کی انتہا پسند حکومت میں مساجد پر حملوں میں اضافہ ، سیکڑوں انتہا پسندوں نےبھارتی ریاست کرناٹک میں 500سال قدیم مسجد اور مدرسہ پر دھاوا بول دیا، انتہا پسندوں نے مدرسے اورمسجد میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور ہندوؤں کے مذہبی نعرے لگائے۔ ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کے اندر پوجا کی اور امام مسجد اور مدرسے کے منتظمین کو دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے موقع پر موجود ہونے کے باوجود حسب معمول ہندوانتہاپسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے غنڈہ گردی کرنے والے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا۔بعد ازاں انڈین پولیس نے رسمی کارروائی کرتے ہوئے صرف 9افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔