• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں چھاپے،100 کلو سے زائد مضر صحت گوشت برآمد،مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈی سی اوملتان نادر چٹھہ کی ہدا یت پررمضان المبا ر ک کی آ مد کے سلسلے میں مضر صحت گوشت فرو خت کر نے وا لوں کے خلاف کر یک ڈائون شروع کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں گز شتہ روز ایگر ی کلچر ما ر کیٹنگ اور لائیو سٹا ک کی مشتر کہ ٹیمو ں نے علی چوک معصوم شاہ روڈ اورلیڈیز پارک گلگشت کے نزدیک 10سے زائد پولٹر ی شا پس پر چھا پہ مار کر 100 کلو سے زائد مضر صحت مر غی کا گو شت بر آ مد کر کے مقدما ت در ج کرادئیے ہیں ۔پرا ئس کنٹرو ل مجسٹر یٹ آ صف رضا نے ڈ ی او لائیو سٹا ک کے ہمرا ہ چونگی نمبر9 پر  پولٹر ی شاپ پر کارروا ئی کی اور را نا آ صف اور عمر رضا پر مقد مہ در ج کرا یا جبکہ  مذکورہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اس طر ح مزید دو دکانداروں کے خلا ف بھی کارروا ئی کے دورا ن قبضے میں لیا گیا گوشت تلف کر دیا گیا ۔  قائم مقام ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ملتا ن ڈاکٹر طاہر حسین رانا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کو معیاری اور صحت مند گوشت فراہم کرنے کی حکومتی پالیسی کو ہر حالت میں لاگو کیا جائے گا اور کسی بھی صورت میں کسی بھی قصاب کو سلاٹر کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی۔
تازہ ترین