• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے واضح کردیا کہ ان کا کیچ چھوڑنے کی سزا کیا ہوسکتی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم ہدف کے تعاقب میں مصروف تھی، اس دوران چوتھے اوور کی تیسری گیند پر کیوی فیلڈر فلپس نے بابر اعظم کا کیچ چھوڑنے کی بڑی غلطی کردی۔

اُس وقت بابر اعظم 27 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے لیکن جب میچ ختم ہوا تو وہی بابر اعظم 79 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دی ہے اور یہ سیریز میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید