پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا آڈیو لیکس کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ سارے ملک میں بحث ہو رہی ہے کہ کس نے کونسی آڈیو لیک میں کیا کہا ہے؟
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ یہ کوئی نہیں بات کر رہا ایٹمی ملک کے وزرائے اعظم کی باتیں خفیہ طور پر کون ریکارڈ کر رہا ہے؟
اسد عمر نے مزید کہا کہ اس کے بعد ان ریکارڈنگز کو سنبھال بھی نہیں سکا اور مارکیٹ میں وہ آڈیوز بک رہی ہیں؟ کوئی اتنی بڑی سیکیورٹی ناکامی کا ذمہ دار ہے؟