• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان،مضرصحت چپس کھانے سے 5بچوں کی حالت غیرہوگئی

مردان ( نمائندہ جنگ ) کاٹلنگ روڈ پرمضر صحت چپس کھانے سے تین بہن بھائیوں سے سمیت 5بچوں کی حالت غیر ہوگئی ،بچوں کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے،مشکوک شخص فرار ہوگیاتھانہ جبر کے علاقہ شنکر میرا کبر کلے کے رہائشی خیال محمد کے مطابق اس کے پانچ بھانجے بھتیجے گھر کے قریب کھیل رہے تھے کہ اس دوران  نامعلوم شخص نے  بچوں کو چپس کے پیکٹس دیئے جن کے کھانے سے بچوں کی حالت غیر ہوگئی اورانہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچادیاگیا متاثرہ بچوں میں صاحبزادہ کے بچے چارسالہ وصال،چھ سالہ ثناء اور پانچ سالہ مروہ کے علاوہ یاسر ولد نوررحمان اور وقاص ولد محمد اعجاز شامل ہیں ایک بچی مروہ کو ہسپتال سے فارغ کردیاگیا تاہم چاروں بچے بدستور زیر علاج ہیں۔ 
تازہ ترین