• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔

محمد رضوان کو ستمبر کے مہینے کا آئی سی سی مین پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے نمبر ون بیٹر بھی ہیں۔

دوسری جانب بھارت کی ہرمن پریت کور کو آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، آسٹریلیا کے کیمرون گرین اور بھارت کے اکسر پٹیل کو نامزد کیا تھا۔

آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ میں بھارت کی ہرمن پریت کور، سمرتی مندھنا اور بنگلادیش کی نگار سلطانہ کو نامزد کیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید