• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی و بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اجلاس

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا، جس میں ضمنی و بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق وزارت داخلہ کے خط کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر کل اجلاس طلب کر لیا، مشاورت کے لیے چیف سیکرٹریز پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں صوبوں کے آئی جیز کو بھی الیکشن کمیشن نے کل طلب کرلیا، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کو بھی بلا لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن 11 اکتوبر 2 بجے ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کرے گا۔

حکومت نے قومی و پنجاب اسمبلی کی 12 اور کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

قومی خبریں سے مزید