اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر اور منظم گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ پھلگراں پولیس نے کارروائی کی۔
پولیس نے گرفتار ملزمان سے چھینی گئی 4 موٹرسائیکلیں، نقدی، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا ہے۔
زیرِ حراست ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔