• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعتزاز احسن کا بیان عدالتی سسٹم کا مذاق اڑا رہا ہے، ملک احمد خان

وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن کا آج کا بیان عدالتی سسٹم کا مذاق اڑا رہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ ہر ایرا غیرا اٹھتا ہے اور اداروں پر بات کرنا شروع کر دیتا ہے، اعتزاز احسن سے کہتا ہوں کہ ثبوت ہیں تو عدالت لے کر آئیں۔

انہوں نے عدلیہ سے اعتزاز احسن کے بیان کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی کو عدالتی پروسیجر کے تحت ریلیف ملا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں رانا ثناء اور احسن اقبال پر مقدمے بنے، کیا اعتزاز احسن نے رانا ثناء اور احسن اقبال کے خلاف مقدموں پر بات کی؟

ان کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کا بیان ان کے بغض کو ظاہر کرتا ہے، حقائق کے منافی بات کرنے پر جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعتزاز احسن کے غیر منصفانہ بیان پر دکھ ہوا ہے، اعتزاز احسن ثابت کریں کہ کس کے کہنے پر فیصلہ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید