• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے شاپنگ مال میں آگ لگنے کی ابتدائی رپورٹ تیار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شاپنگ مال میں آگ لگنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق 7 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ تیار کی ہے جس کے مطابق آگ شاپنگ مال کے فوڈ کورٹ کے ایک ریسٹورنٹ میں لگی۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ کوکنگ آئل اور آگ میں شدت کا باعث بننے والے میٹریل کی وجہ سے پھیلی۔

شاپنگ مال کے ایمرجنسی ایگزٹ کی جگہ مناسب روشنی کا انتظام نہیں تھا، آگ بجھانے کے لیے فائر وہیکل کا استعمال 200 فٹ تک کی اونچائی سے کیا گیا۔

سترہویں منزل سے اوپر آگ بجھانے میں فائر فائٹرز کو شدید مشکلات ہوئیں، مال کے آخری فلور تک شیشہ تھا لیکن ہوا کے اخراج کا انتظام نہیں تھا۔

ٹاپ فلور پر وینٹی لیشن نہ ہونے کے باعث دھواں بھر گیا، ایم سی آئی کے شعبۂ فائر بریگیڈ کے پاس ہیومن ریسورس کی کمی ہے۔

ابتدائی رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ شاپنگ مال کے ٹاپ فلور پر وینٹی لیشن کا نظام بنایا جائے، شاپنگ مال میں آئندہ ایسے واقعات روکنے کی تجاویزبھی دی گئی ہیں۔

حتمی رپورٹ ایک یا دو روز میں تیار کر کے وزارتِ داخلہ کو پیش کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید