• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، بھارتی ٹیم کا ایک اور فاسٹ بولر انجری کا شکار ہو گیا۔

بھارتی بولنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور اسٹار آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کے بعد ایک اور بھارتی بولر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل فاسٹ بولر دیپک چاہر انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپک چاہر کی جگہ فاسٹ بولر شردل ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ جسپریت بمراہ کے متبادل کے طور پر دیپک چاہر کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید