ملک میں مسلسل تیسرے روز سونے کے بھاؤ میں بڑا اضافہ ہوگیا، فی تولہ قیمت ایک بار پھر ڈیڑھ لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے بڑھی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1543 روپے اضافے سے ایک لاکھ 26 ہزار 972 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے سے 1676 ڈالر فی اونس ہے۔