اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 34 کروڑ ڈالر کم ہوگئے۔
مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 7 اکتوبر تک 13 ارب 24 کروڑ ڈالر رہے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 30 کروڑ ڈالر کم ہو کر 7 ارب 59 کروڑ ڈالر رہے۔
اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 64 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل قرض اور یورو بانڈ سود ادائیگی کے سبب زرمبادلہ ذخائر کم ہوئے۔