• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث رؤف نے فائنل میچ میں کس کیوی بیٹر کا بیٹ توڑا؟

میچ کے پانچویں اوور میں حارث روف نے 14 رنز بنانے والے ڈیوڈ کونوئے کو بولڈ کیا۔
میچ کے پانچویں اوور میں حارث روف نے 14 رنز بنانے والے ڈیوڈ کونوئے کو بولڈ کیا۔

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے بیٹر کا بلا توڑ دیا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں چھٹے اوور کی حارث رؤف کی چوتھی گیند کو نیوزی لینڈ کے بیٹر گلین فلپس کا بلا برداشت نہ کرسکا۔

حارث رؤف کے اوور کی چوتھی گیند کی رفتار 143 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی، جو بیٹ کے ٹکڑے کرگئی۔

اس گیند پر نیوزی لینڈ کے بیٹر کوئی رن بھی نہیں بنا سکے تھے جبکہ اسی اوور میں دو گیندوں قبل حارث رؤف نے ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔

50 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے حارث رؤف کی شاندار بولنگ کے باعث نیوزی لینڈ سہ ملکی سیریز کے فائنل میں بڑا ٹوٹل بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ پاکستانی فاسٹ بولر نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے میزبان نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید