• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکرام چغتائی، ڈاکٹر عبدالخالق اور غوث بخش کو صدارتی اقبال ایوارڈز دینے کی منظوری

صدر مملکت عارف علوی نے صدارتی اقبال ایوارڈز کی منظوری دے دی۔

محمد اکرام چغتائی کو اردو زبان میں"اقبال اور جرمنی" کے عنوان سے شائع کتاب پر اقبال ایوارڈ دینے کی منظوری دی گئی۔

ڈاکٹر عبدالخالق کو کتاب "علامہ اقبال، خودی اور دیگر تصورات " پر اقبال ایوارڈ دینے کی منظوری دی گئی، جبکہ غوث بخش صابر کو بلوچی زبان میں اقبالیات پر کتاب لکھنے پر اقبال ایوارڈ عطا کرنے کی منظوری دی گئی۔

صدر نے ایوارڈز کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 (1) اور اقبال اکیڈمی آرڈیننس 1962 کے تحت دی۔ صدر مملکت اقبال اکیڈمی پاکستان کے پیٹرن ان چیف ہیں۔

قومی خبریں سے مزید