قصور میں معذور لڑکی کو اغوا کرکے زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل و اغوا کار کو مظفر گڑھ سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے معذور لڑکی کو قتل سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر ملتان بلوایا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معذور لڑکی کی تشدد زدہ لاش مظفر گڑھ کے ایک ویران مکان سے ملی تھی، ملزم نے اعتراف کیا کہ اغوا کے بعد 7 روز تک لڑکی کو پاس رکھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی نے 22 ستمبر کو رپورٹ درج کروائی تھی، 30 ستمبر کو مظفر گڑھ کے قریب ایک گھر سے لڑکی کی لاش ملی تھی۔