دنیائے کرکٹ میں ریکارڈ کے انبار لگانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج 28 برس کے ہوگئے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے پہلے میلبرن میں کپتانوں کے فوٹوسیشن کی تقریب اور پریس کانفرنس کے موقع پر آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بابر اعظم کو سالگرہ کا کیک پیش کیا۔
اس موقع پر بابر اعظم نے مختلف ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔
آئی سی سی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی بابر اعظم کی سالگرہ اور کیک کاٹنے کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
بابر اعظم نے دیگر ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ انتہائی خوشگوار موڈ میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
پاکستان میں ٹوئٹر پر بھی بابر اعظم کی سالگرہ کے حوالے سے ٹرینڈز چل رہے ہیں، جہاں مداح قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر کو مبارکباد دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر دیگر پاکستانی کرکٹرز بھی بابراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔