• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کی سالگرہ پر کون کون آیا؟

فوٹو بشکریہ پی سی بی
فوٹو بشکریہ پی سی بی

کرکٹر شاداب خان اور شان مسعود کے بعد اب کپتان بابر اعظم نے بھی اپنی سالگرہ بیرون ملک منائی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا میں موجود بابر اعظم کی سالگرہ پر ’کیک کٹنگ‘ تقریب میں میگا ایونٹ میں حصہ لینے والے دیگر ملکوں کی ٹیموں کے کپتانوں نے بھی شرکت کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کپتان کی سالگرہ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

بابر اعظم نے تمام کپتانوں سے بہت ہی خوشگوار موڈ میں مصافحہ کیا اور شرکت کرنے پر ان سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر تمام ٹیموں کے کپتان آپس میں گھل مل گئے اور سب نے بابر اعظم کو سالگرہ کی مبارک باد بھی دی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید