• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں جیت سے پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل اچھا اعتماد ملا ہے، جس طرح آخری دو میچز میں مڈل آرڈر نے اچھا پرفارم کیا ہے، امید ہے ورلڈ کپ میں بھی مڈل آرڈر اچھا پرفارم کرے گا۔

میلبرن میں ورلڈ کپ سے قبل کپتانوں کی پریس کانفرنس کے دوران گفتگو میں بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کافی اہم رہی، یہ پاکستان کے لیے اچھی سیریز رہی، سیریز نے ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل کافی مدد دی، کوشش کریں گے کہ اسی مومینٹم کو لے کر ورلڈ کپ میں جائیں۔

پاکستان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ مڈل آرڈر نے پچھلے دو میچز میں پرفارم کیا ہے، ورلڈ کپ سے قبل بطور ٹیم اگر ایسے اچھا پرفارم کریں تو اعتماد ملتا ہے،  امید ہے کہ ورلڈ کپ میں مڈل آرڈر پرفارم کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح شاداب اور نواز کھیلے ہیں اور اپنا کردار ادا کیا ہے وہ ٹیم کے لیے ایک اچھی نشانی ہے۔

ایک سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ٹاپ فاسٹ بولرز پیدا کئے ہیں، ہماری موجودہ فاسٹ بولنگ یونٹ کافی مضبوط ہے جو شاہین شاہ آفریدی کے آنے سے اور بھی زیادہ مضبوط ہوگئی ہے، ہماری بینچ اسٹرینتھ نے بھی اچھی بولنگ کی اور اچھا پرفارم کیا، حارث رؤف جس طرح ڈیتھ میں بولنگ کر رہا وہ کافی اچھا ہے، یہ ہمارے بولرز کے پاس موقع ہے کہ ہم سب کو بتائیں کہ ہمارے پاس کیا کیا صلاحیتیں ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں پاک بھارت میچ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہائی اینٹنسٹی گیم ہوتا ہے، فینز اس میچ کو انجوائے کرتے ہیں، ہم بھی انجوائے کرتے ہیں، کوشش کریں گے کہ اس میچ میں اپنا سو فیصد دیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید