• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین ٹاؤن پولیس نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کو 18 اکتوبر کو طلب کرلیا

لاہور(خصوصی نمائندہ)گرین ٹائون پولیس نے وفاقی وزیراطلات و نشریات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کو 18اکتوبر کے روز طلب کر لیا۔نوٹس کے مطابق ایم ڈی پی ٹی وی سہیل خان اور پروڈیوسر پی ٹی وی راشد بیگ کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔چاروں افراد کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ گرین ٹائون میں مقدمہ درج ہے۔ مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف تھانہ گرین ٹائون میں مقدمہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف غلط بیانی کرکے عوام کو اشتعال دلانے کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔