• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شیخ رشید—فائل فوٹو
شیخ رشید—فائل فوٹو

متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کو لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس سے بے دخلی کا نوٹس جاری کر دیا۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ زیرِ قبضہ اراضی یونِٹس 7 دن میں خالی کریں ورنہ آپ کو بذریعہ پولیس بے دخل کر دیا جائے گا۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پولیس کی معاونت کے لیے خط لکھ دیا۔

خط میں 7 اراضی یونِٹس خالی کرانے کے لیے 19 اکتوبر کو پولیس کی مدد مانگی گئی ہے۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس کیس کی متعدد سماعتیں ہو چکی ہیں۔

وقف املاک راولپنڈی کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اوران کے بھائی شیخ صدیق کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔

قومی خبریں سے مزید