• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کے شہری یکم نومبر سے جاپان کا بغیر ویزہ دورہ کر سکتے ہیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد اب یکم نومبر سے بغیر ویزا جاپان کا سفر کرسکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے پاسپورٹ کے حامل افراد اب سیاحت یا دیگر امور کے لیے بغیر ویزا 30 دن تک جاپان میں قیام کرسکیں گے۔

یو اے ای کے افراد اب ابوظہبی میں قائم جاپان کے سفارت خانے میں استثنیٰ کے لیے درخواست یا کوئی معاوضہ دیئے بغیر جاپان کا سفر کر سکتے ہیں۔

تاہم جاپان میں داخلے کی شرائط اب بھی لاگو ہوں گی جس میں کم از کم 6 ماہ تک پاسپورٹ کی میعاد کو یقینی بنانا، روانگی سے 72 گھنٹے قبل کوویڈ کا منفی ٹیسٹ اور جاپان میں منظور شدہ ویکسی نیشن کا سرٹیفیکیٹ فراہم کرنا لازمی ہے۔

واضح رے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے یہ اعلان متحدہ عرب امارات اور جاپان کے برادرانہ تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے پر کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید